Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ثبوت امریکہ سمیت دیگر ممالک کو بھی فراہم کرینگے: سرتاج عزیز

بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ثبوت امریکہ سمیت دیگر ممالک کو بھی فراہم کرینگے: سرتاج عزیز
October 13, 2015

اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکہ سمیت دیگر ممالک کو بھی فراہم کئے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کی ستر ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ بلوچستان، کراچی اور قبائلی علاقوں میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دورہ امریکا میں ‘‘را’’ کی پاکستان میں ملوث ہونے کی سرگرمیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کو پاکستانی ہائی کمشنر ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے جبکہ پاکستانیوں کے ویزوں کے معاملے پر بھارتی وزرات خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا نے اعتراف کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں۔ جوہری پروگرام پر سمجھوتہ کیا اور نہ ہی کریں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔