Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی خفیہ ایجنسی را سفارتکاروں،صحافیوں کے ذریعے فنڈ فراہم کرتی ہے، جمعہ خان

بھارتی خفیہ ایجنسی را سفارتکاروں،صحافیوں کے ذریعے فنڈ فراہم کرتی ہے، جمعہ خان
March 7, 2018

ماسکو (92 نیوز) قومی دھارے میں شامل ہونے والے جمعہ خان مری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را بھارتی سفارت کاروں اور صحافیوں کے ذریعے لوگوں کو فنڈز ٹرانسفر کرتی ہے تاکہ وہ بلوچستان کے حالات خراب کریں۔

بلوچ لیڈر میر ہزار خان مری کے صاحبزادے جمعہ خان کے مطابق ساری زندگی علیحدگی کے لئے کام کیا لیکن اب سوچتا ہوں کہ غلط راستے پر تھا جس پر افسوس ہے۔

جمعہ خان مری کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد شروع کی لیکن کچھ لوگوں نے بھارت کے ساتھ ملکر تحریک ہائی جیک کرلی۔

جمعہ خان مری اٹھارہ سال سے ماسکو میں خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اب پاکستان جانے کے لئے بے تاب نظر آتے ہیں۔

نائنٹی ٹونیوز کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ بلوچ علیحدگی پسندوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اوربلوچ قوم کا مستقبل صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔

جمعہ خان نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ بھارت نے جینوا، لندن اور امریکا میں فری بلوچستان کے بینرز اور پوسٹر لگا کر کشمیری عوام کی خواہشات کو دبانے کے لئے بلوچ کارڈ کھیلا جس میں وہ بری طرح ناکام ہوا۔