Monday, September 26, 2022

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کے لیے افغانستان سے مدد مانگ لی

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کے لیے افغانستان سے مدد مانگ لی
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کے لیے افغانستان سے بھی مدد مانگ لی۔ وطن عزیز کی جانب میلی نظر سے دیکھنے والے بھارت کے منہ پر پاکستانی شاہینوں نے ایسا طمانچہ مارا کہ دہشتگرد مودی سرکار ہوش حواس ہی کھو بیٹھی۔ فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی طیارے گرائے اور ایک پائلٹ کو حراست میں لیا تو دوسری جانب پاکستان کے پانیوں میں پاک بحریہ نے دشمن کی آبدوز کے داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ ہر محاذ پر رسوائی ہوئی تو بھارت سہارا لینے کے لیے افغانستان کی دہشتگرد ایجنسی این ڈی ایس کی طرف دیکھنے لگا۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کی۔ را نے این ڈی ایس  کے ساتھ مل کے پشاور ، سمنگلی یا کسی بھی پاکستانی ایئر بیس پر ایک پاکستانی طیارہ تباہ کرنے کی سازشیں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق را اور این ڈی ایس باہمی رابطے میں ہیں اور افغانستان میں پاکستان مخالف منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ بھارت نے پاکستان کا امن تباہ کرنے کےلیے افغانستان سے اپنے یا طالبان کے دہشت گرد بھجوانے کی سازشیں بھی  شروع کر دی ہیں۔