Thursday, September 29, 2022

بھارتی حکومت نےپاکستان کےساتھ کر کٹ سیریز کی اجازت دینے سے انکارکردیا  : بھارتی میڈیا

بھارتی حکومت نےپاکستان کےساتھ کر کٹ سیریز کی اجازت دینے سے انکارکردیا  : بھارتی میڈیا
نئی دہلی(ویب ڈیسک)جھوٹے وعدے کرنے والا بھارت ایک بار مکر گیا بھارتی  حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کو پاکستان سے سیریز کھیلنے سے روک دیا ،ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اہم عہدیدار نے  مودی حکومت کی عیاری کا پردہ چاک کردیا۔ تفصیلات کےمطابق وہی ہواجس کا ڈر تھا پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امید کا دیا بجھنے لگا ،شائقین کرکٹ کی امیدیں پھر دم توڑنیں لگیں جی ہاں  بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اہم عہدیدار سچ بول بیٹھے اپنی حکومت کی عیاری کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی کرکٹ بورڈکے ایک عہدیدار کے مطابق بھارتی حکومت  کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کا یہ مناسب وقت نہیں عوامی جذبات کے باعث نیوٹرل وینیو پر بھی پاکستان سے سیریز نہیں کھیلی جاسکتی۔ بی سی سی آئی عہدیدار کے ان انکشافات کے بعد بھارتی حکومت اب پاکستان کو کیا لارا لگائے گی کیونکہ کرکٹ کا چودھری  بننے کے لیے بھارت پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی  مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرچکا ہے اور آئندہ برسوں میں  گرین شرٹس کے ساتھ 6 سیریز کھیلنے کا پابند ہے۔