Friday, September 20, 2024

بھارتی حکمران جماعت کے رہنما اپنے قومی ترنگے کی حفاظت نہ کرسکے

بھارتی حکمران جماعت کے رہنما اپنے قومی ترنگے کی حفاظت نہ کرسکے
August 15, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی حکمران جماعت کے رہنما اپنے قومی ترنگے کی حفاظت نہ کرسکے۔ بھارت کے یوم آزادی پر بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ نے جیسے ہی تقریب میں دیش کا جھنڈا لہرایا تو ترنگا ان کے قدموں میں آگرا۔ واقعے پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی  پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ  دیش کا جھنڈا نہیں سنبھال سکتے ،وہ دیش کیا سنبھالیں گے۔