بھارتی حکام کی نااہلی : سمجھوتہ ایکسپریس پیر کو بھی بھارت داخل نہیں ہوگی
لاہور(92نیوز)بھارتی حکام کی نااہلی کے باعث پیرکےروزبھی سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت داخلے کی اجازت دینےسے انکارکردیا گیا،دونوں ممالک کےمسافروں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھارت کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق دوروزقبل لاہور سے دہلی جانیوالی سمجھوتہ ایکسپریس کوواہگہ اسٹیشن سےآگےبھارتی حکام نےروکا اورسکیورٹی خدشات کی بناپرجانےکی اجازت دینےسےانکارکردیاتھا۔
ٹرین میں ایک سو سینتالیس بھارتی جبکہ ستاون پاکستانی مسافر سوارتھے،پاکستانی مسافروں میں تاجر اور اپنے عزیز و اقارب سے ملنے جانیوالے افراد شامل ہیں،سمجھوتہ ایکسپریس کوپیرکےروزدوبارہ بھارت بھیجاجاناتھا تاہم بھارت نےایک مرتبہ پھرٹرین کوداخلےکی اجازت دینےسےانکارکردیا گیا۔
بھارتی حکام کےمطابق بھارتی پنجاب میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے جس سے ٹرین کے مسافروں کو خطرہ ہے،حالات کنٹرول میں آنےتک ٹرین کوداخلےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔