Saturday, September 14, 2024

بھارتی حکام نے پاکستانی شہریوں کو سمجھوتہ ایکسپریس سے اتار کر واپس بھیج دیا

بھارتی حکام نے پاکستانی شہریوں کو سمجھوتہ ایکسپریس سے اتار کر واپس بھیج دیا
October 8, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور سے دہلی جانیوالی سمجھوتہ ایکسپریس کے پاکستانی مسافروں کو بھارتی حکام نے روک لیا اور بغیرکوئی وجہ بتائے واپس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سو ترانوے پاکستانی اور بھارتی مسافروں کو بھارت لے کر جانیوالی سمجھوتہ ایکسپریس میں پاکستانی مسافروں میں تاجر اور اپنے عزیز واقارب سے ملنے کیلئے بھارت جانیوالے پاکستانی افراد شامل تھے۔ بھارتی حکام نے گرین پاسپورٹ کے مسافروں کو بھارت داخلے سے روک لیا اور سب کو ٹرین سے اتار کر واپس بھجوا دیا۔ پاکستانی مسافروں کو اس طرح واپس بھجوانے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔