Sunday, December 4, 2022

بھارتی جیل میں شہید کیے گئے ایک اور پاکستانی کا جسد خاکی آ گیا

بھارتی جیل میں شہید کیے گئے ایک اور پاکستانی کا جسد خاکی آ گیا

 کراچی (92 نیوز) بھارتی جیل میں شہید کیے گئے ایک اور پاکستانی کا جسد خاکی آ گیا۔ نور الامین کو دوسال قبل سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ بھارتی گجرات کی جیل میں مبینہ طور پر تشدد کرکے شہید کیا گیا۔

سمندر کا سینا چاک کرکے روزی کمانے والا ماہی گیر نور الامین،نہ آنکھیں، نہ ہی گردے بھارتی درندوں کو زرا بھی رحم نہ آیا ، مسخ شدہ لاش پاکستان کے حوالے کر دی۔

 میت ابراہیم حیدری میں نورالامین کی رہائش گاہ لائی گئی تو کہرام مچ گیا۔ باپ کی مسخ شدہ لاش دیکھ کر بیٹیاں بے ہوش ہو گئیں جبکہ بیٹا لاش کے سرہانے کھڑا روتا رہا۔

سماجی  رہنما انصار برنی  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا لاش کی حالت دیکھ کر مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا نورالامین کی طبعی موت سے متعلق دعویٰ غلط ثابت ہو گیا۔ نہیں چاہتے جس طرح ہم لاشیں وصول کرتے ہیں بھارت بھی وصول کریں۔

دو برس پہلے ماہی گیر نور الامین سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوا تھا۔