Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی جیلوں سے 179 پاکستانی لاپتہ‘ قیدیوں کی فہرست سے نام غائب

بھارتی جیلوں سے 179 پاکستانی لاپتہ‘ قیدیوں کی فہرست سے نام غائب
January 2, 2016
لاہور (92نیوز) بھارت کی جیلوں میں قید ایک سو نواسی پاکستانی لاپتہ ہو گئے۔ واقعے کا انکشاف دونوں ملکوں کی جانب سے قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے سے ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد دو سو اکہتر ہے جبکہ ان میں تیرہ ماہی گیر بھی شامل ہیں جبکہ پاکستان نے اپنے قیدیوں کی جو فہرست بھارت کو دی۔ اس میں ایک سو تیرہ ماہی گیروں سمیت چار سو ساٹھ دیگر پاکستانی قیدی ہیں۔ بھارت کی جانب سے پیش کردہ فہرست میں قیدیوں کی تعداد کم ہونے پر پاکستانی حکام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ پچیس جنوری سے پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں اس معاملے کو اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ دو ہزار آٹھ سے پاکستان اور بھارت ایک معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔