Thursday, September 29, 2022

بھارتی جج دلویر بھنڈارا عالمی عدالت انصاف کے جج بنیں گے

بھارتی جج دلویر بھنڈارا عالمی عدالت انصاف کے جج بنیں گے

ہیگ (92 نیوز) برطانیہ عالمی عدالت انصاف میں جج کی دوڑ سے دستبردار ہو گیا جس کے بعد بھارتی جج دلویر بھنڈاری کے رکن بننے کی راہ ہموار ہو گئی
عالمی عدالت انصاف میں جج کی تعیناتی پر برطانیہ اور بھارت میں سفارتی تنازع پیدا ہو گیا تھا۔ بھارتی جج دلویر بھنڈاری کو جنرل اسمبلی اور برطانوی جج کرسٹوفر گرین وڈ کو سلامتی کونسل میں ذیادہ ووٹ ملے تھے۔
ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے آج ووٹنگ کا دوسرا دور ہونا تھا تاہم برطانیہ نے جج کی تعیناتی کی دوڑ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔