Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی جارحیت سے 2 پاکستانی شہری شہید، 4زخمی، جوابی کارروائی میں دشمن کے مورچوں میں سناٹا چھا گیا

بھارتی جارحیت سے 2 پاکستانی شہری شہید، 4زخمی، جوابی کارروائی میں دشمن کے مورچوں میں سناٹا چھا گیا
August 20, 2015
لاہور (92نیوز) ایک طرف مذاکرات کا ڈھونگ دوسری طرف گولوں کی گھن گرج، بھارت کے جنگی جنون سے سرحدی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنڑول پر نکیال سیکٹر میں مسلسل چوتھے روز جارحیت کی اور شہری آبادیوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ جندروٹ، ہڑپال اور کریلا سیکٹرز میں بھی بزدل بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دو پاکستانی شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں کے نام محمد شریف اور نور بیگم ہیں۔ فائرنگ اور گولہ باری سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بھارت کے پاگل پن پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کی ایک چوکی تباہ ہو گئی اور مورچوں میں خاموشی چھا گئی۔ واضح رہے کہ بھارت نے دو مہینے میں ستر سے زائد بار ورکنگ باو¿نڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جبکہ گزشتہ تین روز میں بھارتی اشتعال انگیزی سے چھ شہری شہید اور چھبیس زخمی ہو ئے۔