بھارتی جارحیت سے کشمیر ی عوام بے چین‘ مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں : سیکرٹری خارجہ
نیویارک (92نیوز) سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کوجڑسے ختم کرناچاہتے ہیں۔ سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات چاہتے ہیں‘ افغانستان میں بدامنی پاکستا ن کے لیے باعث تشویش ہے۔
نیویارک میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ افغانستان میں امن سے ہی خطے میں امن بحال ہو گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان امن عمل جاری رہے گا۔
افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں اورافغان قیادت سے رابطے میں ہیں، الزام تراشی سے مسائل کبھی بھی حل نہیں ہو سکتے۔ سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کے حامی ہیں، ارکان کی تعدادبڑھانے سے اصلاحات کاعمل مکمل نہیں ہو گا۔
سیکرٹری خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں اضطراب پایا جا تاہے۔