Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی ایجنسی گرفتار پاکستانی ماہی گیروں کوایجنٹ بنانے لگی، ‘‘را’’ کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب

بھارتی ایجنسی گرفتار پاکستانی ماہی گیروں کوایجنٹ بنانے لگی، ‘‘را’’ کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب
April 17, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ کا ایک اور مذموم منصوبہ بےنقاب ہو گیا۔ بھارتی ایجنسی گرفتار پاکستانی ماہی گیروں کوایجنٹ بنانے لگی۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ‘‘را’’ کے گرفتار ایجنٹ صدام اور بچل کی تصویریں حاصل کر لیں۔ صدام اور بچل کے دوران تفتیش انکشافات کا بھی پتہ لگا لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار را کے ایجنٹوں صدام حسین عرف روشن ماچھی اور بچل سولنگی نے دوران تفتیش بھارتی ایجنٹوں سے رابطوں سے متعلق اہم معلومات اگل دیں۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں کے بھیس میں را کے لیے کام کرنے والے ان ایجنٹوں کو مخصوص کوڈ نمبر الاٹ کیے گئے تھے۔ بچل کا کوڈ نمبر چھپن تھا جبکہ صدام حسین کو پہلے کوڈ نمبر دو سو چھبیس اور بعد میں دو سو ایک الاٹ کیا گیا۔ یہی خفیہ کوڈ بتانے کے بعد بھارتی بحریہ ماہی گیروں کو اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے کی اجازت دیتی تھی۔ را کے ان ایجنٹوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بھارت بلانے کے لیے بڑے مولوی نے بلایا ہے، آجاؤ اور مٹھائی تیار ہے، شادی میں آجاؤ جیسے مخصوص الفاظ کا استعمال کیا جاتا تھا۔ دونوں ایجنٹوں کو مجموعی طور پر بھارت میں 9 ٹیلیفون نمبر فراہم کیے گئے تھے جن پر وہ را کے مختلف افسر واہلکاروں سے رابطہ کرتے تھے۔