Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی ایجنسی را سرحدی علاقوں میں مداخلت کررہی ہے : کمانڈر سدرن کمانڈ

بھارتی ایجنسی را سرحدی علاقوں میں مداخلت کررہی ہے : کمانڈر سدرن کمانڈ
July 29, 2016
چمن(92نیوز)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن اور دیگر اعلیٰ افسروں نے چمن پاک افغان بارڈر کا مختصر دورہ کیا ۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را سرحدی علاقوں میں مداخلت کر رہی ہے جس میں اُسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چمن ایک پرامن شہر ہے عوام اور ایف سی کو مل کر کام کرنا چاہیے افغانستان میں رہنے والے ہمارے بھائی ہے بلوچستان میں مقیم پشتونوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہےانہوں نے  کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں را سمیت بعض ممالک کی خفیہ ایجنسیاں مداخلت کر رہی ہیں جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔