Tuesday, October 4, 2022

بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دپیکا پدوکون کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری

بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دپیکا پدوکون کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری

ممبئی (92 نیوز) تنگ نظر بھارتی معاشرے میں ہندو انتہا پسندوں نے مکمل طور پر پنجے گاڑ لئے۔ فلم پدما وتی کی تشہیر روکنے کے ساتھ ساتھ فلم کی ہیروئن دپیکا پدوکون کو دھمکییاں دینا بھی شروع کر دی ہیں۔ جس پرشاہ رخ خان اور عامر خان بھی دیپیکا کی حمایت میں میدان میں اتر آئے۔

فلم کی ہیروئن رانی پدما وتی کا کردار نبھانے والی دپیکا  اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت بھی مقرر کی جا چکی ہے جس سے بھارتی معاشرے کی گرتی حالت نمایاں  ہو رہی ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور مسٹر پر فیکٹ عامر خان بھی ساتھی اداکارہ کی ہمت بندھانے میدان میں اتر آئے ہیں۔

شاہ رخ خان کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے  میں چند افراد کا ایسا برتاؤ نا قابل قبول ہے جبکہ عامر خان بھی ان دھمکیوں  پر سیخ پا دکھائی دیتے ہیں۔