Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی انتظامیہ نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظربند کر دیا

بھارتی انتظامیہ نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظربند کر دیا
November 24, 2021 --- ویب ڈیسک

سرینگر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کو گزشتہ ہفتے سرینگر کے علاقے حیدر پرہ میں ایک جعلی مقابلے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری شہریوں الطاف بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کی رہائش گاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی ۔

پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی کی گھر میں نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جعلی مقابلے کے مقام جہاں شہریوں کو شہید کیا گیا تھا کی طرف مارچ نہیں کر رہی تھیں بلکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جانا چاہتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو ان کے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے اور ان کی گپکار رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر تالا لگا دیا گیا ہے۔