Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی افواج نے گزشتہ ماہ 42کشمیریوں کے خون سےہاتھ رنگے،کشمیرمیڈیا

بھارتی افواج نے گزشتہ ماہ 42کشمیریوں کے خون سےہاتھ رنگے،کشمیرمیڈیا
October 1, 2018
سرینگر( 92 نیوز )جنت نظیر وادی کشمیر میں ظلم و ستم کی داستان ختم نہ ہوسکی، طاقت کے نشے میں چور بھارتی فورسز نے ستمبر کے دوران 42 کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگے۔ کشمیر میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشنز کے دوران 42 نوجوانوں کو شہید کیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔  ان کارروائیوں میں 65 مکانات بھی تباہ کیے گئے ۔ بھارتی فوج نے محرم الحرام کے تقدس کو بھی پامال کیا اور  ماتمی جلوس روکنے کیلئے وادی بھر میں کرفیو نافذ رہا، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ گولیاں، پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل لگنے 231 کشمیری زخمی ہوئے ، حریت رہنماؤں سمیت 399افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ درندہ صفت فوجیوں کے ہاتھوں 14 حوا کی بیٹیوں کی بے حرمتی ہوئی ۔ بھارتی اہلکاروں میں نفسیاتی مسائل بھی بڑھتے جارہے ہیں، گزشتہ  ماہ ایک فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ متعدد افسران نے مجاہدین کے حملوں سے خوفزدہ ہوکر نوکریاں چھوڑ دیں۔