Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی اداکار عرفان خان پراسرار بیماری میں متبلا ہو گئے

بھارتی اداکار عرفان خان پراسرار بیماری میں متبلا ہو گئے
March 7, 2018

ممبئی ( 92 نیوز ) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عرفان خان پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے ، جس کی ابھی تک تشخیص نہیں ہو سکی۔

ٹویٹر پر ایک پیغام میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 دنوں سے ایسی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کی تاحال تشخیص نہیں ہوسکی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اُن کی بیماری پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور اس حوالے سے وہ خود ہی مداحوں کو آگاہ کریں گے ۔عرفان خان نے مداحوں سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔

 سوشل میڈیا پر یہ افواہیں  پھیلی ہوئی ہیں کہ عرفان خان برین کینسر میں مبتلا ہیں تاہم اُن  کے دوستوں نے ایسی خبروں کو من گھرٹ قرار دیا ہے۔