Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی اداکار رضا مراد نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی باﺅلنگ کو قاتلانہ قرار دیدیا

بھارتی اداکار رضا مراد نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی باﺅلنگ کو قاتلانہ قرار دیدیا
March 12, 2016
کراچی (92نیوز) بھارتی اداکاررضا مراد بھی پاکستانی فاسٹ بالرمحمد عامر کے مداح بن گئے۔ عامر کی باو¿لنگ کوقاتلانہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے آغاز کے ساتھ ہی ہر کوئی اس کے بخار میں مبتلا دکھائی دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دورہ پاکستان پر آئے بھارتی اداکار رضا مراد بھی پاک بھارت ٹاکرے پر خاموش نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل ہو گیا۔ پاکستانی عوام رضا مراد کی اداکاری کے قائل ہیں تو خود رضا مراد پاکستانی بالرمحمد عامرکے فین نکلے۔ رضا مراد کا دورہ پاکستان نجی نوعیت کا ہے جس میں وہ سماجی وثقافتی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے اور اپنی پاکستان دوستی کے باعث وہ پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔