بھارتی اداکارہ سونم کپور سوائن فلو کا شکار

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سونم کپور سوائن فلو کا شکار ہو گئیں۔ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سونم کپور ان دنوں گجرات کے علاقے راجکوٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
سونم کپور کو تیز بخار ہوا اور انھیں راجکوٹ کے ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
سونم کے خون کے ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ان کی ٹرینر میں بھی یہ بیماری پائی گئی ہے۔ تشخیص کے بعد سونم ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں۔