Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

بھارتی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں
February 28, 2018

ممبئی ( 92 نیوز ) بھارت کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئیں  ۔ آنجہانی اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے فلمی ستاروں کے علاوہ مداحوں کا جم غفیر امڈ آیا۔

بالی وڈ کی پہلی  خاتون سپر سٹار اور بالی وڈ کی چاندنی سری دیوی کی آخری رسومات ممبئی کے سیلی بریشن سپورٹس کلب  میں ادا کی گئیں ، جس میں فلمی دنیا کے  نامور ستارے اُن کے آخری دیدار کو  پہنچے ۔

ممبئی پولیس کی جانب سے آنجہانی اداکارہ کو گارڈ آف آنر پیش اور میت کو ترنگے میں لپیٹا گیا ،اس موقع پر سری دیوی کے شوہر بونی کپور،اُن کی بیٹیاں خوش اور جانوی کپور سمیت خاندان کے دیگر افراد موجود تھے ۔

اس کے بعد خصوصی ٹرک کے ذریعے سری دیوی کی میت کو وِلے پارلے شمشان گھاٹ لیجایا گیا جہاں انہیں نذر آتش کیا گیا۔

54سالہ سری دیوی  24 جنوری کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں چل بسی تھیں ۔

سری دیوی نے چار سال کی عمر میں فلم نگری میں قدم رکھا اور  پچاس سالہ کیرئیر میں تین سو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔