Tuesday, July 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بھارتیوں کی  پاکستانیوں  کودشمن سمجھنے کےلئےبرین واشنگ کی جاتی ہے:نصیرالدین شاہ

بھارتیوں کی  پاکستانیوں  کودشمن سمجھنے کےلئےبرین واشنگ کی جاتی ہے:نصیرالدین شاہ
March 25, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی اداکار  نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو دشمن سمجھنے کے لیے بھارتی عوام کا برین واش کیا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں فنکاروں کو بہت محبت دی جاتی ہے ، سیاستدان جہاں ضرورت ہوتی ہے رنگ بدل لیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فنکاروں کا  بھارت میں کام نہ کرنا  قابل افسوس ہے ، حالانکہ پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو بڑے دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے ،دونوں ممالک میں سیاسی اختلافات فنکاروں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے چاہیں۔ بھارت میں عوام کو اس انداز سے پاکستان کے خلاف اکسایا جاتا ہے کہ وہ بغیر سوچے سمجھے پاکستان کو اپنا دشمن سمجھنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور وہاں کے لوگوں کے لیے نفرت پال کر ہمیں کچھ نہیں ملے گا ۔ بھارتیوں کو کسی کے بہکاوے میں آئے بغیر کھلے ذہن سے سوچنا چاہیے ،دونوں ممالک میں فاصلے اس وقت سمٹیں گے جب بھارتی فنکارپاکستان جاکر لوگوں سے میل جول بڑھائیں گے کیونکہ پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو بہت  پیار دیا جاتا ہے۔