Tuesday, April 30, 2024

بھارت:کالج کی 18سالہ طالبہ قتل

بھارت:کالج کی 18سالہ طالبہ قتل
April 1, 2015
بنگلور(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک کالج کی طالبہ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مبینہ قاتل  اسی ادارے میں آفس بوائے تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ اٹھارہ سالہ لڑکی بنگلور کے کالج میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی اور ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ محبت میں ٹھکرائے جانے پر آفس بوائے نے مبینہ طور پر لڑکی کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ  کے جے جارج اور سٹی پولیس آفیسر ایم این ریڈی جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔