Tuesday, October 4, 2022

بھارت،نئی دہلی میں ایک گھر میں 11افراد مردہ حالت میں پائے گئے

بھارت،نئی دہلی میں ایک گھر میں 11افراد مردہ حالت میں پائے گئے
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایک گھر میں 11 افراد مردہ حالت میں پائے گئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں ایک ہی گھر میں  11افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ، تمام افراد کی لاشیں پنکھے سے لٹکیں ہوئیں تھیں جبکہ انکےہاتھ پیچھے کی طرف بندھے ہوئے تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والوں کی آنکھوں پر پٹی بھی بندھی ہوئی تھی ، پولیس نے فوری طورپر کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے سے منع کردیا ہے۔ مرنے والوں میں تین نوجوانوں سمیت چار مرد اور سات خواتین شامل ہیں۔