Sunday, March 3, 2024

بھارت،اترپردیش میں اسکول وین ٹرین سے ٹکراگئی،13طلبہ ہلاک

بھارت،اترپردیش میں اسکول وین ٹرین سے ٹکراگئی،13طلبہ ہلاک
April 26, 2018
ترپردیش ( 92 نیوز ) بھارتی ریاست اترپردیش میں سکول وین ٹرین سے ٹکرا گئی، حادثے میں 13 طلبہ ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ۔ ہولناک حادثہ ریاست اترپردیش کے ضلع کشنا گڑھ میں پیش آیا  جہاں علی الصبح بچوں کو سکول لے جانے والی وین ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی۔ حادثے میں 13 بچے موقع پر ہی مارے گئے جبکہ  ریسکیو ٹیموں نے 8 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا ، حکام کےمطابق حادثہ ریلوے انتظامیہ کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔