Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھائیوں کو بھائیوں سے ملانا الیکشن جیتنے سے بہتر ہے ، مصطفی کمال

بھائیوں کو بھائیوں سے ملانا الیکشن جیتنے سے بہتر ہے ، مصطفی کمال
July 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا کہ بھائیوں کو بھائیوں سے ملانا الیکشن جیتنے سے بہتر ہے ۔ لیاری کے چیل چوک پر ریلی سے خطاب میں پی ایس پی کے چیئرمین  مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بھائیوں کو بھائیوں سے ملانا سو بار الیکشن جیتنے سے بہتر ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ  آج ماؤں کے بچے نہیں مر رہے ہیں، کسی سے لڑائی نہیں کرنی، کسی سے دشمنی نہیں کرنی، ہماری جیت میں کسی کی ہار نہیں ہوگی۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ سازشوں کے جال بچھانے والوں کو کہتا ہوں کہ کراچی کی جان چھوڑدو، کراچی والوں نے نظام سنبھالا تو یہ نہیں کہیں گے اختیارات نہیں بلکہ کراچی کے عوام اپنا اختیار چھین کرلیں گے۔