Friday, December 1, 2023

بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا شاندار ڈیبیو

بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا شاندار ڈیبیو
January 2, 2022 ویب ڈیسک

کینبرا (92 نیوز) بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے شاندار ڈیبیو کیا۔

 محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کی جانب سے پہلے ہی اوور میں مخالف ٹیم کی تین وکٹیں اڑا دیں۔ محمد حسنین نے پہلے میچ میں چار اوورز میں 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

میلبرن اسٹارز کی جانب سے حارث رؤف کی دو وکٹیں ہوئیں۔ ایک سو چوالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یارکر پر وکٹ اڑا کر دھاک بٹھائی۔