Friday, September 30, 2022

بگ بیش ، سلو اوورریٹ پر 4 ٹیموں کو جرمانہ

بگ بیش ، سلو اوورریٹ پر 4 ٹیموں کو جرمانہ

سڈنی ( 92 نیوز ) بگ بیش میں سلو اوور ریٹ پر کرکٹ آسٹریلیا نے ایکشن لے لیا ۔ پہلے دن 4 ٹیموں کو جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ چار کپتانوں سمیت 44 کھلاڑیوں کو نوٹس اور پابندی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی۔
کینگروز کا دیس ڈومیسٹک سیزن کے میگا ایونٹ شروع ہوتے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے لگا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے سلو اوور ریٹ پر مینز کی سڈنی سکسر اور میلبرن سٹارز، ویمنز کی میلبرن رینیگیڈز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی 4 ٹیموں کے 44 کھلاڑیوں کو جرمانے کر دئیے ۔
مرد و خاتون کپتانوں کو نوٹس کے ساتھ ہی وارننگ بھی کی گئی کہ دوبارہ ایسی غلطی پر ایک میچ کی پابندی لگ سکتی ہے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے بڑی پیشکش بھی کر دی ہے کہ اگر تمام کھلاڑی بغیر اپیل سزا کو تسلیم کر لیں گے تومینز کا ایک ہزار اور ویمنز کا دو سو پچاس پاؤنڈ جرمانہ آدھا کیا جا سکتا ہے۔