Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بکنے والے لوگ کبھی خدمت نہیں کرسکتے : عمران خان

بکنے والے لوگ کبھی خدمت نہیں کرسکتے : عمران خان
March 13, 2016
جلالپور پیر والا(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ بکتے ہیں وہ کبھی خدمت نہیں کر سکتے ن والوں نے چھانگا مانگا جنگل میں سیاست دانوں کی قیمت لگائی لیکن وہ تحریک انصاف کے اُمیدوار کے ضمیر کو نہیں خرید سکتے ، میٹرو بسیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ کسان پس رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جلال پور پیروالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے ایک بار پھر نون لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیجا جا رہا ہے جہاں ان کے بچے کارروبار کرتے ہیں جبکہ مقروض پاکستانی ہو رہے ہیں۔ متوالوں کے کپتان عمران خان نے میٹرو بس منصوبے پر ایک مرتبہ پھر چڑھائی کر دی  کہتے ہیں کہ میڑو بسیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ کسان پس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے فون کر کے تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے کے لئے آنے والے کو روک لیا۔ عمران خان نے کہا کہ اتنی مہنگائی پہلے کبھی نہیں دیکھی ملک میں کرپشن کا دور دورہ ہے کھاد میں بھی کرپشن کی گئی