Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بکری کے پودے کھانے پر ملزمان نے 20سالہ نوجوان کو قتل کردیا

بکری کے پودے کھانے پر ملزمان نے 20سالہ نوجوان کو قتل کردیا
August 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں بکری کے پودے کھانے پر ملزمان نے 20سالہ نوجوان کو ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا۔ بکری کا ہمسائے کی کیاری  میں سے پودا  کھانا  اتنا بڑا جرم بن گیا  کہ کفارہ جان  دے کر ادا کرنا پڑا، لاہور میں  پیش آنے والےانسانیت سوز واقعے میں 20 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ نفسانفسی کے اس دور میں لاہور کے علاقے باٹا پور میں پیش آیا ایک درد ناک واقعہ جس میں ہمسائے ایک دوسرے سے دست وگریبان ہوئے اور وجہ عناد بنی ایک بے زبان جانور یعنی بکری کا کیاری سے پودا کھانا ۔ بی کام کے طالبعلم حسیب کو بکری پالنے کا شوق اس وقت مہنگا پڑا جب مقتول اپنی بکری کو لے کر باہر گھوم رہا  تھا ، بکری نے قریبی مقیم افغان باشندوں کے گھر کے باہر لگے پودے کوکھایا جس پر ملزمان نے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ،اور نوجوان حسیب کو ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا جبکہ حسیب کے والد اور چچا سمیت تین افراد کو زخمی بھی کردیا، نوجوان حسیب کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چھوٹی سے بات پر انکے بچے کو قتل کیا ہے انہیں انصاف دلایا جائے ۔ حسیب کے دوست کہتے ہیں انکا دوست ایک شریف النفس انسان تھا ملزمان نے اسے قتل کرکے زیادتی کی ہے ۔ انچارج انوسٹی گیشن تھانہ باٹا پور رضوان کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا مزید کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔