Saturday, July 27, 2024

بڑے میچ سے قبل ہی محمد حفیظ اور وہاب ریاض فٹنس مسائل کا شکار

بڑے میچ سے قبل ہی محمد حفیظ اور وہاب ریاض فٹنس مسائل کا شکار
March 22, 2016
چندی گڑھ(سپورٹس ڈیسک)بڑے میچ سےپہلے بری خبر آگئی پاکستانی ٹیم کوانجریز کاسامنا ہےجس کے بعدمحمد حفیظ اور وہاب ریاض کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت غیریقینی ہے۔ تفصیلات کےمطابق قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل انجریز کی زد میں آ گئی۔ موہالی میں آج ہونے والے میچ سے قبل پروفیسر محمدحفیظ کو انجری کا سامنا کرنا پڑگیا۔ حفیظ پریکٹس کے دوران ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے، تجربہ کار حفیظ کی جگہ نو آموزخالد لطیف کوموقع ملنے کا امکان  ہے۔ دوسری طرف فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی انجری بھی انہیں آج کے میچ سے باہر کرسکتی ہے۔وہاب ریاض  بھی پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوئے۔ گیند ان کی گردن اور کندھے کے درمیان لگی جس کے بعد ایک مقامی اسپتال میں ان کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا۔ شائقین کرکٹ کو خدشہ ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے حوالے سے انجریز کی اطلاعات کا تعلق ٹیم میں دھڑے بندی  سے ہے کیونکہ گزشتہ میچ میں محمدحفیظ کوان کے نمبرپرنہیں بھیجا گیا جبکہ وہاب ریاض ابھی تک قابلِ قدرکارکردگی نہیں دکھاسکے۔