Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بڑے میاں لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہوگئے، مراد سعید

بڑے میاں لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہوگئے، مراد سعید
May 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے ن لیگ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بڑے میاں لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہوگئے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ بڑے میاں علاج کے بہانے لندن نکل گئے، چھوٹے میاں کورونا کا نام لیکر زیر زمین چھپ گئے۔ رسیدیں نہ بڑے میاں کو ملیں اورنہ ہی چھوٹے میاں کو مل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے میاں سمدھی کو ساتھ ملا کر لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کرتے رہے۔ چھوٹے میاں بیٹے کے کلاس فیلوز اور ملازمین کے ذریعے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگاتے رہے۔ بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کا سیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہے۔