بڑے ممالک کے پیچھے بھاگنےکے بجائےریجنل کرکٹ کو مضبوط کیا جائے: سابق بنگالی کرکٹر اطہر علی خان
کراچی(92نیوز)بنگلہ دیش کےسابق کرکٹراطہرعلی خان کاکہناہےکہ آسٹریلیا کوبنگلہ دیش کادورہ کرناچاہئے،بڑےممالک کےپیچھےبھاگنےکےبجائےریجنل کرکٹ کومضبوط کیاجائے۔
تفصیلات کےمطابق تریپن سالہ سابق بنگالی کرکٹراطہرعلی خان نےدس سال کےطویل عرصےمیں صرف انیس ون ڈےکھیلےاورآج کل وہ بنگلہ دیش وومن ٹیم کےساتھ پاکستان کےدورےپرہیں۔
ابتدائی زندگی کراچی میں گزارنےوالےاطہرعلی خان نےمیڈیاسےگفتگومیں کہا کہ ورلڈ کپ کےبعدپاکستان سمیت کئی ٹیموں نےبنگلہ دیش کادورہ کیالہذاآسٹریلیاکوبھی بنگلہ دیش کادورہ کر ناچاہئے۔
ان کاکہناتھاکہ جنوبی ایشیا کےممالک کوریجنل کرکٹ مضبوط کرنی چاہئے، اطہرعلی خان کاکہناتھاکہ پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش اورسری لنکامل جائیں توکرکٹ کا مضبوط قلعہ بن جائےگا،جس کوکسی بگ ون ،ٹواورتھری سےخطرہ نہیں ہوگا۔