Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بڑھتے کورونا کیسز، سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کردیا

بڑھتے کورونا کیسز، سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کردیا
July 3, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایتھوپیا اور افغانستان کے لئے بھی فلائٹ اپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ فیصلے پر عملدرآمد کل چار جولائی سے ہوگا۔ سعودی شہری متعلقہ اداروں سے پیشگی اجازت لئے بغیر ایتھوپیا متحدہ عرب امارات اور ویتنام سفر کے مجاز نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ ان ممالک سے آنے جانے پر پابندی ہے ان سے پروازوں کی آمدورفت بھی بند کردی گئی۔ ان ممالک سے آنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ہوگی۔ اس پابندی سے فی الوقت ممنوعہ ملکوں میں موجود سعودی مستثنی ہونگے۔