Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بڑوں بڑوں کو قابو کر لیا ، مشرف رسول قابو نہیں آ سکے، چیف جسٹس

بڑوں بڑوں کو قابو کر لیا ، مشرف رسول قابو نہیں آ سکے، چیف جسٹس
July 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)  پی آئی اے نجکاری ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بڑوں بڑوں کو قابو کر لیا لیکن سی ای او پی آئی اے مشرف رسول قابو نہیں آ سکے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے پی آئی اے سربراہ تعیناتی اور نجکاری کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔پی آئی اے کے سربراہ مشرف رسول اور سابق مشیر وزیراعظم سردار مہتاب عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عباسی صاحب آپ نے بہت ڈھونڈ کر مشرف رسول کو لگایا، بڑوں بڑوں کو قابو کر لیا مشرف رسول قابو نہیں آ سکے۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ مشرف رسول مطلوبہ تعلیمی قابلیت پر پورا نہیں اترتے، وہ تعلیمی اعتبار سے طبی معالج ہیں۔ چیف جسٹس نے مشرف رسول کی بطور سی ای او پی آئی اے تعیناتی پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ تو نیب کا کیس ہے، آپ مسلسل عدالت کودھوکا دے رہے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہنا تھا کہ مشرف رسول کی تعیناتی میں قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شمالی علاقہ جات جانے والوں سے 32 ہزار وصول کیے جاتے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام چاہتے ہیں پی آئی اے کا کرایہ کم ہو۔ عدالت کوئی غلط مثال قائم نہیں کرنا چاہتی۔ نیب مشرف رسول کےخلاف تحقیقات جاری رکھے۔ عدالت نے شمالی علاقہ جات کیلئے پی آئی اے کے زائد کرایوں پر ایئر لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔