Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بڑا معرکہ ،چھوٹاانعام ،شاہین کم انعامی رقم ملنے  پر ناراض ہوگئے

بڑا معرکہ ،چھوٹاانعام ،شاہین کم انعامی رقم ملنے  پر ناراض ہوگئے
July 20, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)بڑا معرکہ ،چھوٹاانعام شاہین کم انعامی رقم ملنے  پر ناراض ہوگئےظہرانے میں پیٹ پوجا کیے بٖغیر ہی اڑان بھر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں چیمپیئین ٹرافی کے فاتح  شاہینوں کے اعزاز میں نجی مال کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا منعقدہ تقریب میں کھلاڑیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا لیکن بڑے معرکے کے چھوٹے انعام پر شاہین خوش نہ ہوئے ،

 کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان انعامات میں بھی سب سے آگے رہے،، کپتان سرفراز احمد کو ایک کنال پلاٹ سے نوازا گیا جبکہ فخر زمان پر پانچ لاکھ روپے کی بارش کی گئی  دیگر کھلاڑیوں  کے حصے میں آئے صرف دو دو لاکھ ۔

کم انعامی رقم وصول کرنے والے کھلاڑی ناراض ہوئے اور ظہرانے پر آئے کھلاڑی پیٹ پوجا کے  بغیر ہی تقریب سے روانہ ہو گئے، ناراض کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو بنانے سے بھی انکار کردیا جبکہ پاکستانی شاہینوں کی میڈیا کے ساتھ بھی دوری رکھی گئی میڈیا کے سامنے کھلاڑیوں کو بولنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔