Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا !!! کراچی میں چند روز قبل خالی کرائی جانیوالی 5منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت گر گئی

بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا !!! کراچی میں چند روز قبل خالی کرائی جانیوالی 5منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت گر گئی
July 29, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے میٹھادر زیریں اسٹریٹ میں قائم سوسالہ پرانی مخدوش قرار دی جانےوالی عمارت علی الصبح اچانک زمین بوس ہو گئی۔ حکومتی ہدایت پر رہائش پذیر افراد چند روز قبل ہی عمارت خالی کر چکے تھے جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کا سلسلہ اوپر کی جانب پانچویں منزل سے شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں پوری عمارت زمین بوس ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا تاہم تنگ گلیوں اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ عمارت زمین بوس ہونے کے بعد سب سے پہلے بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق خستہ حالی کے باعث رفتہ رفتہ عمارت کا کچھ حصہ گرتا جا رہا تھا۔ واضح رہے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد چند روز قبل ہی عمارت کو خالی کرایا گیا تھا اور یہ فیصلہ انسانی جانیں بچانے میں کارگر ثابت ہوا۔