Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بڈگام میں ریلی پر فائرنگ،نوجوان شہید،متعدد افراد زخمی

بڈگام میں ریلی پر فائرنگ،نوجوان شہید،متعدد افراد زخمی
July 21, 2017

سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بربریت جاری ہے،بڈگام میں حقوق کیلئے ریلی نکالنے والوں پر فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئےحریت رہنما یاسین ملک کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سرینگر کے علاقے بڈگام میں بھارتی فوج کے پرتشدد واقعات اور انسانی حقوق کی ورزیوں کیخلاف کشمیریوں کی جانب سے ریلی نکالی جا رہی تھی کہ بھارتی فوج نے فائرنگ شروع کر دی۔بھارتی فوجی کی فائرنگ سے 25 سالہ کشمیری نوجوان تنویراحمد وانی شہیدجبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔تنویر احمد وانی کو سر میں گولی لگی۔بھارتی فوج نے حریت لیڈر یاسین ملک سمیت کئی حریت رہنماﺅں کو بھی حراست میں لے لیا۔یاسین ملک بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف یادداشت جمع کرانے کیلئے مظاہرین کے ہمراہ سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔