Saturday, June 22, 2024

بچے حوالگی کیس، سپریم کورٹ کا بچیوں کو تین ماہ تک ماں کیساتھ رہنے کا حکم

بچے حوالگی کیس، سپریم کورٹ کا بچیوں کو تین ماہ تک ماں کیساتھ رہنے کا حکم
April 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) غیر ملکی خاتون کو بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ عدالت نے بچیوں کو تین ماہ کے لیے غیر ملکی نومسلم والدہ (میمونہ) کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے پولیس حکام کو سابق خاوند جمشید صدیقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دے دی ۔