Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بچوں کی فحش فلمیں اپ لوڈ کرنیوالے ملزم کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بچوں کی فحش فلمیں اپ لوڈ کرنیوالے ملزم کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
January 29, 2018

لاہور( 92 نیوز ) بچوں کی فحش ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے اور چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کوجھنگ سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ۔ملزم بچوں کی فحش ویڈیو بنا کر مختلف ویب سائٹس پر  اپ لوڈ کرتا ہے۔

بچوں کی پورن ویڈیوز اور برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم تیمور کا چالان جسمانی ریمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور امتیاز باجوہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

ایف آئی اے حکام  اور پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نےیو ای ٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری لے رکھی ہے ۔

ملزم تیمور مقصود سوشل میڈیا ایپ 'کِک' کے ذریعےجنسی فعل کرتے ہوئے بچوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا اور انہیں انٹرنیٹ پر جاری کر دیتا تھا۔  'کک' نامی ویب سائٹ چیٹ گروپ میں دیگر ممالک کے افراد  بھی شامل تھے ۔

ایف آئی اےحکام کے مطابق نجی کمپنی میں کام کرنے والے ملزم تیمور مقصود کے پاس سے 60 جی بی کا مواد ملا جو بچوں کی پورنوگرافی پر مبنی تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق اب تک ملنے والے مواد میں زیادہ ترغیر ملکی بچوں کی ویڈیوز ہیں تاہم حتمی نتائج کے لیے 14 روز کا ریمانڈ طلب کیا گیا ۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم تیمور مقصود کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔