بچوں کو اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سچل پولیس نے بچوں کو اغواء کرکے فروخت کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے پیسوں کے عوض بچے کو بے اولاد جوڑے کو فروخت کرنیکا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
سہراب گوٹھ بس اڈے پر سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی ، اغواء کے بعد فروخت کرنے والے بین الصوبائی گروہ کا کارندہ فیضان پکڑا گیا جبکہ اغواء ہونے والا 3سالہ بچہ بھی بازیاب کرالیا گیا ۔