Wednesday, October 5, 2022

بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (92 نیوز) اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے، لاہور کی فیملی کورٹ نے بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر اداکار کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے 15 اگست تک طارق ٹیڈی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے اداکار کی سابق بیوی عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سابق شوہر دو بچیوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا۔ اکیلی بچیوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی۔ عدالت سے استدعا کی کہ بچیوں کا خرچہ باقاعدہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔