Tuesday, October 4, 2022

بچوں پر تشدد اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

بچوں پر تشدد اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچوں پر تشدد روکنے کے بل پر وزارت قانون  سے 12 مارچ تک موعاب طلب کرلیا ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچوں پر تشدد اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے۔ تعلیمی اداروں میں تشدد کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ بچوں پر تشدد اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے ، جسمانی سزا سے بچے پر منفی اثرات پڑتے ہیں، ۔ عدالت نے کہا کہ  سرعام پھانسیاں دینے سے معاملات ٹھیک نہیں ہونگے ، رویے بدلنا پڑینگے ۔ عدالت نے   بچوں پر تشدد روکنے کے بل پر وزارت قانون سے 12 مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے  سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی ۔