Saturday, July 27, 2024

بٹل سیکٹر میں بھارتی فورسز کی اسکول وین پر فائرنگ ، ڈرائیور شہید

بٹل سیکٹر میں بھارتی فورسز کی اسکول وین پر فائرنگ ، ڈرائیور شہید
February 15, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) بھارت کی  دہشت گردی نے  معصوم ڈرائیور کی جان لے لی ۔ بھارت جنیوا کنونشن اور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا  ، امن کا دشمن بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل فائرنگ کر کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے   ۔مودی سرکاری غیر انسانی اور اوچھے ہےہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بٹل سیکٹر میں اسکول وین پر فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہو گیا ۔

دوسری طرف بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر  پاکستان نے شدید احتجاج کیا ۔  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو  دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

 ڈی جی جنوبی ایشیاءڈاکٹر محمدفیصل نے احتجاجی مراسلہ  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر  کے سپرد کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  زمانہ جنگ میں بھی سکولوں اور ہسپتالوں پر حملے نہیں کیے جاتے،  جبکہ بھارت انسانی اقدار اور حقوق کے تمام ضابطوں کی دھجیاں بکھیر رہا ہے ،بھارتی اقدامات انتہائی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں ۔