Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بُل فائٹنگ کے موضوع پر بنی فلم دی لانگسٹ رائڈ آج ریلیز ہو گی

بُل فائٹنگ کے موضوع پر بنی فلم دی لانگسٹ رائڈ آج ریلیز ہو گی
April 10, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) بُل فائٹنگ پر بننے والی ہالی ووڈ فلم دی لانگسٹ رائڈ سنیما گھروں میں آج نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ باکس آفس پر فیوریس سیون کا راج برقرار رہنے کا امکان ہے۔ نکولس سپارک کے ناول سے ماخوذ دی لانگسٹ رائڈ میں بل فائٹنگ کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم میں بل فائٹنگ کا سابق چیمپئن کالج طالبہ کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم ریلیزکے پہلے ہی ہفتے پندرہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کمانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ گزشتہ ہفتے اپریل کے مہینے میں ریکارڈ بزنس کرنے والی فیوریس سیون  سے ہفتے کے اختتام پر مزید تیرسٹھ ملین ڈالر کا کاروبار کرنے کا امکان ہے۔ اینی میٹڈ فلم ہوم سے دنیا بھر کے سنیماؤں سے ہفتے کے اختتام پر مزید اٹھارہ ملین ڈالر کا بزنس کرنے کاامکان ہے۔ کامیڈی سے بھرپورفلم گیٹ ہارڈ سات اعشاریہ پانچ جبکہ شہزادیوں کی کہانی پر بننے والی فلم سنڈریلا سے سات اعشاریہ ایک ملین ڈالر کا کاروبار کرنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔