Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے
June 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے۔اس سلسلے میں نمازعید کا مرکزی اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ادا کیا گیا۔ مُلک بھر میں بوہری برادری آج میٹھی عید منارہی ہے  ، کراچی میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا  ۔ بوہری برادری نے صدرکے علاقے میں قائم طاہری مسجد میں نمازعید ادا کی  اور ملکی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ بوہری برادری کے افراد نے  نمازعید کے بعد ایک دوسرے کو خوشیوں بھرے تہوار کی مبارکباد دی ۔ نمازعید کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے  ، پولیس اور رینجرز کے جوان اپنے بوہری بھائیوں کی حفاظت پر مامور تھے ۔