Monday, December 5, 2022

بوگس ایف آئی آر پی ٹی آئی کی کرپشن بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتی: دانیال عزیز

بوگس ایف آئی آر پی ٹی آئی کی کرپشن بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتی: دانیال عزیز
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ کوئی  بوگس ایف آئی آر اُنہیں پی ٹی آئی کی کرپشن بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتی۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کی جانب سے اپنے خلاف دی جانے والی درخواست  پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےاُنہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی طرف سے نوٹس کا انتظار کر رہے تھے  اب تحریک انصاف جھوٹے ڈرامے رچا کر جان چھڑانے کی کوشش کر رہی ہے  ۔ ضمنی انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کے الزامات کی زبان کاٹ دی ہے ،پی ٹی آئی والوں کے پاس اُن کے الزامات کا کوئی جواب نہیں۔