بونے سیارے پلوٹو کی سطح کا رنگوں سے بھرپور دلکش نقشہ جاری، سفید روشن نشانات سائنسدانوں کیلئے تاحال معمہ
نیویارک (ویب ڈیسک) ناسا نے بونے سیارے پلوٹو کی سطح کا رنگوں سے بھرپور دلکش نقشہ جاری کیا ہے جس پر موجود سفید روشن نشانات سائنسدانوں کے لیے ابھی تک معمہ بنے ہوئے ہیں۔
پلوٹو کی سطح پر موجود چھپن میل تک محیط آتش فشاں کے دہانے سے ملتے جلتے مقام نے سائنسدانوں کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے، اس سطح پر موجود انتہائی روشن سفید دھبے کس چیز کے ہیں یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔
ناسا نے نیو ہورائزن سے لی گئی تصاویر کی مدد سے بونے سیارے کی اس سطح کا رنگین نقشہ تیار کیا ہے جس میں سفید روشن دھبے صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ پلوٹو کے اس مقام پر موجود چٹانیں اور سفید دھبے ابھی تک ایک معمہ ہیں۔
کیا یہ برف کے پہاڑ ہیں یا خلائی مخلوق کی موجود کے آثار، سائنسدان اس گتھی کو سلجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بونے سیارے پلوٹو کو اٹھارہ سو ایک میں دریافت کیا گیا تھا۔ پلوٹو کے پراسرار رازوں کا کھوج لگانے کے لیے اسی ہفتے فرانس میں ایک کانفرنس ہو رہی ہے۔