Saturday, December 3, 2022

بونیر :پولیس کا سرچ آپریشن11دہشتگردگرفتار، اسلحہ اور بارود برآمد

بونیر :پولیس کا سرچ آپریشن11دہشتگردگرفتار، اسلحہ اور بارود برآمد
بونیر(ویب ڈیسک)بونیر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 11دہشتگردگرفتارکرلئے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ ڈی پی او بونیر خالد احمد ھمدانی کے مطابق سوات کی سرحد کے قریب واقع بونیر کے علاقے میں ایلم پہاڑی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 11 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ ایلم کی پہاڑی میں پولیس پر حملے کئے جاتے رہے ہیں، اس علاقے سے 7 پولیس اہلکاروں کو اغواء کیا گیا تھا جن میں سے 4 کی لاشیں کچھ عرصہ قبل ملی تھیں۔