بونیر میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے تین مطلوب دہشتگرد ہلاک

پشاور ( 92 نیوز) بونیر کے علاقے چڑسر ایلم میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، بڑی مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔
بونیر کے علاقے چڑسرایلم میں سی ٹی ڈی اور اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے نتیجے میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ، ہلاک دہشت گردوں شناخت رحمت اللہ، محمد وہاب اور انعام اللہ کے ناموں سے ہوئی، تینوں دہشتگردوں کا تعلق سوات کی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔